قومی خبریں

خواتین

پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

کپتان بابر اعظم کی ٹیم پر ملک کے اعزاز کو داؤ پر لگا کر دھوکہ سے پیسہ کمانے کا الزام عائد

اسلام آباد :ایک طرگ جہاں بارش کے اندیشے کے درمیان پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہےوہیں دوسری طرف پوری ٹیم کے خلاف ایک پاکستانی وکیل نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی پوری ٹیم پر جیل جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پاکستان کے ایک وکیل نے سبھی کھلاڑیوں سمیت کوچ اور دوسرے اسٹاف پر ملک سے غداری کا مقدمہ کر دیا ہے۔ وکیل نے سبھی پر ملک کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک پاکستانی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وکیل نے عرضی میں امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملی شکست کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بہت مایوس ہے۔
وکیل نے کپتان بابر اعظم کی ٹیم پر ملک کے اعزاز کو داؤ پر لگا کر دھوکہ سے پیسہ کمانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وکیل نے اس معاملے کی جانچ کر رپورٹ جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور اس جانچ کو مکمل ہونے تک پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کرنے کی گزارش کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرضی کو منظور بھی کر لیا گیا ہے، یعنی پاکستانی ٹیم اور کوچ سمیت سبھی اسٹاف کے سامنے مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *