Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول کے دسویں کلاس میں صد فیصد نتائج آنے پر طلبا کو مبارکباد

اسکول میںایسے کتنے طلباءہیں جنہو ںنے نویں کلاس دو بار میں پاس کی ہے: سید اسرار علی

نئی دہلی،3مئی (میرا وطن نیوز )
اولڈ بوائز ایسوسی ایشن فتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول(رجسٹرڈ) کے صدر سید اسرار علی نے اخبارکو جاری پریس بیان میں اسکول ہذا کے دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج پر کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں ،اسکول اسا تذہ اور طلبہ کے والدین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن کی توجہ سے اسکو ل کو سالوں بعدیہ خوشی حاصل ہوئی لیکن ساتھ ہی افسوس بھی کہ سنیئر سکنڈری اسکول اور اسکول میں سا ئنس ، کامرس اور آرٹس اسٹریم موجود ہونے کے بعد بھی دسویں جماعت کے طلبہ کی تعداد اتنی مایوس کن کیوں ؟
انہوں نے کہا کہ 2020-21میں 50 طلباءامتحان میںحصہ لے کر اسکو ل کو صد فیصد نتائج دلا ئے تھے ۔اس کے بعد 2021-22میں46طلبہ نے حصہ لے کر 66.9فیصد اور 2022-23میں 57 طلبا ءامتحان میں حصہ لے کر77.2فیصد نتائج دیئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ جوولائی 2023 میںفتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول میں نئے ایچ او ایس نور الدین نے چارج لیا جب سے ہی اسکول کا تعلیمی ماحول انتقا می ،اور ہونہار بچوں کو پریشان کرنے کا ماحو ل بن گیا ہے اسی وجہ سے اسکول میں تمام اسٹریم موجود ہو نے کے بعد بھی قوم کے بچے دیگر اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی تلاش میں ہے۔
انہوں نے اپنی تشویش ظاہر کی کہ فتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول سے دسویں کے امتحانات میں صر ف9 2طلبہ نے حصہ لیااور اسکول کو صد فیصدی نتائج دلائے لیکن اس میں بھی شبہ ہے کہ اس میں ایسے کتنے طلباءہیں جنہو ںنے نویں کلاس دو بار میں پاس کی ہے کیونکہ بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نو یں کلا س میں اچھے بچوں کو فیل کر دیا گیا تھا تاکہ دسویں جماعت کے نتائج بہتر آسکیں۔ اس سب کے با وجود اسکول ایچ او ایس یہ نہیں بتا پا رہے ہیں کہ صرف 29بچوں میں کتنے بچوں نے پہلی، دوسری ،تیسر ی پوزیشن حاصل کی اور کتنے بچوں نے امتیازی نمبر حاصل کئے ہیں۔
سید اسرار علی نے کہا کہ2023 میں اسکول میں بچوں کی تعداد 500کے قریب پہنچنے والی تھی لیکن 2026 تک اسکول میں بچوں کی تعداد اتنی مایوس کن ہے کہ بیان نہیں کی جا سکتی جہاں ایک کلاس کے کم سے کم تین یا چار سیکشن چلتے تھے ا?ج ایک سیکشن میں بھی بچوں کی تعداد پوری نہیں ہے۔اورایچ او ایس اسکول ہذا ، ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام نظم و ضوابط کا قتل کرتے ہوئے چھٹی جماعت کے علاوہ ساتویں اور آٹھویں جماعت میں داخلہ ہی نہیں لے رہے اور اکثر والدین اسکول سے مایوس لوٹ ر ہے ہیں افسوس صد افسوس !
فتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول کے دسویں جماعت کے سو فیصد نتائج آنے پر اسکول ایچ او ایس (وائس پرنسپل ) کو ایمانداری کے ساتھ یہ بھی صاف کرنا چاہئے دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے 29 طلبہ میںکتنے بچوں نے اول ، دوم ، سوم اور کتنے بچوں نے رعایتی نمبر حاصل کئے۔ جہاں اسکول کی طرف سو فیصد نتائج کا دعوی کیا جارہا ہے۔ وہا ں اس بات کو بھی صاف کرنا ضروری ہے کہ اس امتحان میں حصہ لینے والے ایسے طلبہ کی تعداد کتنی تھی جنہوں نے نویں کلاس اسی اسکول میں دوبار میں پاس کی ہے۔
آخر میں صدر ایسوسی ایشن اسکول ہذا نےایچ او ایس اسکول سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہر بانی ہمیں جلد از جلددسویں جماعت 2023-24اور2025-26کے نتائج مع تعداد طلبہ کے دی جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اسکول میں چھٹی تا بارہویں جماعت کے کتنے کتنے سیکشن ہیں اور اسکول میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کتنی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *