Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صفائی کارکن کی خودکشی کے معاملے میں آپ کے کونسلر پر مالی دھوکہ دہی کا الزام

نئی دہلی، 17 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی کے تری لوک پوری سے کونسلر وجے کمار پر دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی کارکن دیپک کے ساتھ مالی دھوکہ دہی کرنے اور اسے خودکشی کے لیے مجبو ر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا نے جمعرات کو ریا ستی دفتر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں اس معاملے میں درج پولیس ایف آئی آر کو عام کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے عام آدمی پارٹی کا دوہرا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
اس موقع پرہرش ملہوترا نے الزام لگایا کہ صفائی کارکن دیپک تریلوک پوری وارڈ میں کئی برس سے کام کر رہے تھے اور اپنے خاندان کے لیے مکان بنانا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کونسلر وجے کمار سے مدد ما نگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک سال قبل کونسلر نے دیپک کو مکان دلانے کا یقین دلاتے ہوئے 15 لاکھ روپے کا قرض دلوایا اور مبینہ طور پر یہ رقم اپنے اکاو ¿نٹ میں منتقل کروا لی۔ ملہوترا نے الزام لگایا کہ کونسلر نے دیپک کی دستخط شدہ چیک بک بھی اپنے پاس رکھ لی تھی اور گزشتہ9-10 ماہ سے ان کی تنخواہ کی رقم بھی چیک کے ذریعے نکلواتے تھے۔
پریس کانفرنس میں بی جے پی میڈیا سربراہ پروین شنکر کپور، رکن اسمبلی رویندر نیگی، رکن اسمبلی روی کا نت، کونسلر پرینکا گوتم، بی جے پی رہنما راج کمار ڈھلون اور میڈیا ریلیشن سربراہ شبھیندو شیکھر اوس تھی موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *