
نئی دہلی، 26اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے دوا، سائیکل اور چاول گھوٹالے کے معاملے پر ایل جی دفتر کے باہر سائیکلوں کی نما ئش لگا کر بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار کے خلاف احتجاج کیا اور وزیر آشییش سود کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میںپارٹی کے ارکان اسمبلی ایل جی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے، لیکن ایل جی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اس سے ناراض آپ رہنما ¶ں نے بی جے پی سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ گھوٹالے کے تمام ثبوت سامنے ہونے کے باوجود ایل جی اپنی اے سی بی، ویجیلنس اور پولیس کو تحقیقات کا حکم نہیں دے رہے ہیں۔ سرکارنے جو سائیکل 6957 رو پے میں خریدی، وہی ہم نے 4200روپے میں خریدی ہے۔ سرکار نے سائیکلوں کی خریداری میں کرو ڑوں روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔ اسی طرح دوا اور چاول کی خریداری میں بھی کروڑوں روپے کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔ اب ایل جی نے یکم ستمبر کو ملاقات کا وقت دیا ہے۔ یکم ستمبر کو ہم تمام ثبوتوں کے ساتھ ایل جی سے ملاقات کریں گے۔
No Comments: