Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامع مسجد دہلی کے عقب میں واقع پارک میں یوگا مشق کا انعقاد

دہلی بھر سے مسلم خواتین اور کارکنان یوگا کرنے پہنچے :یاسر جیلانی

نئی دہلی ،21جون (میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب بین الاقوامی یوگا کے موقع پر جامع مسجد دہلی کے عقب میں واقع پارک میں یوگا مشق کا انعقاد کیا گیا ۔مورچہ کے صدر انیس عباسی کی قیادت اور سینئر لیڈر عاطف رشید کی رہنمائی میں منعقداس یوگا مشق میں گاندھی اسمرتی کے نائب صدر وجے گوئل نے خاص طور سے شر کت کی ۔
اس موقع پر دہلی بی جے پی کے ترجمان اور بی جے پی قومی اقلیتی مورچ کے انچارج سید یاسر جیلانی اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تحت جامعہ نگر علاقے سے بڑی تعداد میں کارکنان کے ساتھ جامع مسجد دہلی کے عقب میں واقع اس یوگا مشق میں شامل ہوئے۔اس یوگا مشق میں بی جے پی اقلیتی مورچہ بڑی تعداد میں کارکنان اور خاص کر مسلم خواتین یوگا تقریب میں پہنچیں ۔اس موقع پریاسرجیلانی نے سبھی لوگوں اور خاص کر مسلم خواتین کو اپنی روز مرہ زندگی میںیوگا کو حصہ بنانے کی اپیل کی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *