Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت پہاڑی املی پر ’رئے دہندگان تعاون کیمپ کا انعقاد یکم جولائی کو

ایس آئی آر اور ووٹر لسٹ سے متعلق تمام جانکاریاں کیمپ میں دستاب ہوں گی :محمود ضیاء

مقامی لوگ اپنا ووٹر کارڈ لائیں ،کیمپ میںبی ایل او سے متعلق تمام جانکاری حاصل کریں

نئی دہلی،29جون (میرا وطن نیوز )
قومی راجدھانی میںکل 30جون سے ایس آئی آر (SIR)کا عمل شروع ہوجائے گا ۔اسی کڑی میں مٹیا محل اسمبلی حلقہ میں مقامی لوگوں کی سہولت کے مد نظر ’رائے دہندگان تعاون کیمپ ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔یکم جولائی کو بازار سیتا رام کی سابق کونسلر کے دفتر 1393پہاڑی املی میں لگنے والے کیمپ میں صبح 11بجے سے دو پہر 2بجے تک علاقائی لوگ استفاد حاصل کر سکتے ہیں ۔ حالانکہ لوگوں کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام تبدیل کرانے اور ہر ممکن تعاون کے لئے اپنا ووٹر کارڈ لانا ہوگا ۔کیمپ میں بی ایل او کے متعلق تما م معلومات دستیاب ہوں گی ۔
اس تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق کونسلر محمود ضیا ءنے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے زیر ہدایت وو ٹر لسٹ کی تجدید کاری کا کام شروع ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ’رائے دہندگان تعاون کیمپ ‘ میں 2002اور 2025کی فہرست میں اپنا نام شامل کرنے اور معلومات حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرا ئی جا رہی ہے ۔ مقامی لوگ کیمپ میں پہنچ کریہاں موجود ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں ،ٹیم کے اراکین انہیں ہر ممکن تعاو ن کریں گے ۔ محمود ضیا نے بتایا کہ رضا کارانہ طور وہ خود اور ان کی اورسابق کونسلر سیما طاہرہ کی نگرانی میں دفتر اور آرٹس انچارج پرویز ضیاءلوگوں کے درمیان دستیاب رہیں گے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *