Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی اسکول جعفرآباد میں دو واٹر کولر لگائے گئے

اسکول میں دو واٹر کولر لگنے سے بچوں کو ٹھنڈا اور صاف پانی ملے گا جو ان کو گرمی میں راحت پہنچانے کا کام کرے گا: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی،30اپریل ( میرا وطن نیوز)راجدھانی دہلی میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور گرمی سے اسکول کے بچوں کو راحت پہنچاتے ہوئے آج ایم سی ڈی اسکول جعفرآباد میں نیشنل فرٹیلائزر لمیٹڈ کے خصوصی تعاون سے دو واٹر کولر آ رو پیوریفائر لگائے گئے ہیں جس کا افتتاح امت کمار شرما ، آئی آر ایس ، سی وی او ، این ایف ایل ، مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد ، چوہان بانگر وارڈ سےکونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے ہاتھوں ہوا ۔اس موقع پر پرنسپل بالا ، سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید خصوصی طور پر موجود رہے ۔ واٹر کولر لگنے سے اسکول کے بچوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد ، امت کمار شرما اور کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے خود پانی پی کر چیک کیا اور بچوں کو بھی پلایا ۔اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ جھلسانے والی گرمی میں اگر ٹھنڈا پانی کامل جانا سب سے بڑی نعمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکول میں دو واٹر کولر لگنے سے بچوں کو ٹھنڈا اور صاف پانی ملے گا جو ان کو گرمی میں راحت پہنچانے کا کام کرے گا ۔ رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں جہاں ایک جانب تعلیم کو لیکر سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے وہیں دوسری طرف اس بات پر بھی توجہ دی جارہی ہے کہ اسکولوں کے کلاس رومز اور دوسری چیزیں ٹھیک ہیں یا نہیں اگر کہیںکوئی کمی پیشی دیکھی جاتی ہے یا ہمیں بتائی جاتی ہے تو اس کو فوری طور پر دور کیا جاتا ہے ۔کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے تعاون سے ہی علاقے میں تعلیمی ، و ترقیاتی کام بہتر ڈھنگ سے کئے جار ہے ہیں اور آگے بھی ہم اسی طرح کام کرتے رہیں گے ۔ اہم شرکا میں سید ناصر جاوید، ضیاء الدین صدیقی، ضرار احمد، افسر خان، سونی خان، مسکان خان، محبوب ادریسی، رضوان ادریسی، اختر خان، فرقان انصاری، عبدالحمید، ذیشان خان، راؤ نوید اور کلو بھائی نے بطور خاص شرکت کی۔ تقریب میں اسکول کے اساتذہ اور تمام اسٹاف ممبران بھی موجود رہے جنہوں نے اس کارِ خیر میں بھرپور دلچسپی لی۔اسکول میں ان واٹر کولرز اور آر او پیوریفائرز کے لگ جانے سے اس جھلستی ہوئی گرمی میں اسکول کے بچوں کو بہت بڑی راحت ملی ہے۔ اب بچوں کے لیے اسکول میں ہر وقت ٹھنڈا اور صاف پانی میسر رہے گا، جس سے ان کی صحت اور سکون میں یقینی بہتری آئے گی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی باشندوں نے این ایف ایل کے اس تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *