
نئی دہلی، 11 اگست(میراوطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے منگل کو ریاستی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر چودھری برہم پرکا ش کو ان کی برسی پر اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر دیپ چند بندھو کو ان کی یوم پیدائش پر ان کی تصو یر وں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پرجن لیڈروںنے ریاستی کانگریس کے سابق صدور چودھری برہم پرکاش اور دیپ چند بند ھو کو خراج عقیدت پیش کیا ان میں انل بھاردواج، نازیہ دانش،ابھا چودھری،ڈاکٹر پی کے مشرا، دیپک بھاردواج، گوری شنکر شرما، پرمود جینت، محمد عثمان، ہرش چودھری، سمیت شرما، مہندر بھاسکر، پشپا سنگھ ، راہل شرما،سنجے نیرج، ستبیر شرما ،راجیش چوہان،کمال اروڑہ، انیرودھ شرما، نریش شرما اورسنیل چود ھر ی شامل ہیں۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ چودھری برہم پرکاش مہاتما گاندھی کے ایک وقف پیروکار تھے جنہو ں نے ستیہ گرہ اور ہندوستان چھوڑو تحریکوں کے دوران دہلی میں زیر زمین سرگرمیوں کی قیادت کی۔ ا ن کے تعاون کے اعتراف میں، دہلی کے کئی اہم عوامی اداروں جیسے چودھری برہم پرکاش انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور چودھری برہم پرکاش آیوروید چرک سنستھان کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ، اس طرح ‘شیر دہلی’ چودھری برہم پرکاش کو اعزاز سے نوازا گیا۔
No Comments: