Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یمنا بازار میں 300 خاندانوں کے ہزاروں لوگوں کو رات کے پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

یہ عمل غیر انسانی ہے، ریکھا گپتا سرکار محض ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے : دیویندر یادو

نئی دہلی، 25 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) یمنا بازار کے علاقے میں یمنا کے کنارے رہنے والے 300 سے زیادہ خاندانوں کو بے دخلی کے نوٹس جاری کر رہے ہیں- انہیں غیر قانونی قرار دے رہے ہیں اور وہ اپنے گھروں کو توڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
راجہ گارڈن، سلطان پوری، منیرکا، اور گیتا کالونی جیسے علاقوں میں دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) کے زیر انتظام ان بے گھر خاندانوں کو رات کی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی ریکھا گپتا سرکار کی ہدایت محض اس معاملے سے ہاتھ دھونے کا ایک طریقہ ہے۔ جبکہ سرکاری ریکارڈ 200 سے زائد نائٹ شیلٹرز میں 21ہزار لوگوں کی گنجائش کا دعویٰ کرتا ہے، حقیقت میں، صرف 8ہزار سے 9ہزارلوگوں کو ہی جگہ دی جا سکتی ہے، اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگ سڑکوں پر کھلے میں رہنے پر مجبور ہیں۔
دیویندر یادونے کہا کہ ان حالات میں سرکاران 300 خاندانوں کو رات کی پناہ گاہوں میں کیسے منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یمنا بازار کے 300 خاندانوں کے ہزا روں لوگو ں کو رات کی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم غیر انسانی اور محض ذمہ داری سے بچنے کی کوشش ہے، ان پناہ گاہوں میں بھیڑ بھاڑ اور سہولیات کی کمی کے پیش نظرلوگ پریشان ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *