Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یہ صرف پد یاترا نہیں بلکہ بے روز گار ،محروم اور انصاف مانگنے والے لوگوں کی آواز ہے

میرٹھ سے غازی آباد تک روز گار ،سماجی انصاف دو پدیاترا اختتام پذیر ہوئی :سنجے سنگھ

بے روز گاری اور سماجی انصاف کے سوال پر سڑک سے ایوانوں تک جد و جہد کا اعلان

لکھن ¶/غازی آباد، 20مئی (میرا وطن نیوز )
میرٹھ کی سرزمین انقلاب سے 16مئی کو شروع ہونے والی عام آدمی پارٹی کی روزگار دو،سماجی انصا ف دو پدیاترا کا بدھ کو غازی آباد میں تاریخی اختتام ہوگیا۔ پانچ دنوں تک میرٹھ سے غازی آباد تک چلنے والی اس پدیاترا نے بے روزگاری، پیپر لیک، سماجی انصاف اور نوجوانوں کے مستقبل کے سوالا ت کو ریاست کی سیاست کے مرکز میں لا کھڑا کیا۔
آخری دن غازی آباد کی سڑکوں پر امڈے عوامی سیلاب نے اس مہم کو عوامی تحریک کی شکل دے دی۔ مہا راجہ اگرسین بھون، پٹیل نگر سے شروع ہونے والی پدیاترا امبیڈکر پارک پہنچ کر ایک عظیم عوامی جلسے میں تبدیل ہوگئی، جہاں ہزاروں نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، روزگار سیوکوں، آشا بہو ¶ں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
پانچویں دن پدیاترا کا آغاز مہاراجہ اگرسین بھون، پٹیل نگر-1، لوہیا نگر سے ہوا، جہاں عام آدمی پارٹی کے اتر پردیش انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی قیادت میں ہزاروں کارکنان، نوجوان، خواتین اور مقامی شہری شامل ہوئے۔ غازی آباد کی سڑکوں پر جگہ جگہ لوگوں نے پھول مالا ¶ں اور گل پاشی کے ساتھ پدیاترا کا استقبال کیا۔ نوجوانوں اور عام شہریوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور بڑ ی تعداد میں لوگ خود بخود اس تحریک کا حصہ بنتے گئے۔ تقریباً ایک کلومیٹر کی پدیاترا کرتے ہوئے یہ عوامی سیلاب امبیڈکر پارک پہنچا، جہاں ایک عظیم عوامی جلسے کا انعقاد ہوا۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ پدیاترا صرف ایک سیاسی پروگرام نہیں بلکہ بے روزگار نوجوانوں، محروم طبقات اور انصاف مانگنے والے شہریوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں لیکن تحریک ابھی جاری ہے اور تین مراحل ابھی باقی ہیں۔ تبدیلی کے لیے سماج کو بیدار ہونا ہوگا اور چھوٹی چھوٹی جدوجہد ہی بڑے انقلاب کی بنیاد بنتی ہیں۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ آج تعلیم، صحت، روزگار، بجلی، پانی، سڑک اور مہنگائی جیسے بنیادی مسائل کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ روزگار کی لڑائی صرف نوجوانوں کی نہیں بلکہ کسانوں، ریڑھی پٹری والوں، شکشا متر، روزگار سیوکوں اور آشا بہو ¶ں کی بھی لڑائی ہے۔ انہوں نے روزگار کے مسئلے پر سبھی طبقات کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست ختم ہوگی تو مسائل کی سیاست خود بخود مضبوط ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *