Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خواتین کمیشن کو خواتین کےلئے آن لائن شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانا چاہیے:وزیر اعلیٰ

لڑکیوں کو پوکسوسے متعلقہ مسائل اور سائبر کرائمز سے بچانے کےلئے کالجوں میں آگاہی مہم چلائی جائے

نئی دہلی، 11 ستمبر (میرا وطن نیوز)
خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کو محض قوانین بنا کر نہیں بلکہ انہیں ان کے حقوق اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر کے یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو ریاستی کمیشن برائے خواتین کی میٹنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خواتین کے لیے آن لائن شکایات کے ازالے کے نظا م کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے مفادا ت سے متعلق مسائل پر نچلی سطح پر اپنی فعال شمولیت میں اضافہ کرے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے لڑکیوں میں پوسکو اور سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے، اہل نوعمر لڑکیوں تک ایچ پی وی ویکسینیشن کے فوائد پہنچانے، اور خواتین کے لیے آن لائن شکایات کے حل کے نظام کو سادہ اور زیادہ مو ¿ثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ کے ‘جن سیوا سدن’ میں منعقدہ اس میٹنگ میں کمیشن کی چیئرپرسن لتا گپتا، اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالج کی طالبات کو سائبر کرائمز سے تحفظ کے بارے میں خاص طور پر حساس بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ کالجوں میں ایسی مہمات چلائے جن کے ذریعے طالبات کو آن لائن ہراسانی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، سائبر فراڈ اور دیگر ڈیجیٹل جرائم سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دی جائے، اور ساتھ ہی کسی واقعے کی صورت میں شکایت کہاں اور کیسے درج کرائی جائے، اس بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *