Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تحت کالونیوں کو ’O‘زون میں ڈالے جانے کا معاملہ

نئی دہلی ،30اپریل (میرا وطن نیوز )
مرکزی سرکار اور دہلی سرکار کے ذریعہ حالیہ میںراجدھانی کی تقریباً 1500ان آتھو رائزڈکالونیوں کو ریگولرائز کیاگیا ہے ، حا لا نکہ بہت سی کالونیاں ریگولرائز ہونے سے رہ گئی ہیں،جن میں اوکھلا اسمبلی حلقہ کی بھی نصف درجن سے زا ئد کالونیاں شامل ہیں ۔ان کالونیوںکے نام ریگولرائزڈ کی فہرست میں شا مل نہیں ہو نے کی وجہ سے یہا ں عرصے درا ز سے رہائش پذیر لاکھوں لوگوں کی نیند اڑی ہوئی ہے ۔اسی کے پیش نظر گزشتہ دنو ں ابو الفضل انکلیو ڈی آر ڈبلیو اے کے بینر تلے حلقہ کی کئی آرڈبلیو اے کے ذمے داروں کی میٹنگ ہو ئی تھی جس میں آگے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا ۔اسی مہم کے تحت ان آر،بلیو اے کے کئی ذمے داروں نے مقا می ایم ایل اے امانت اللہ خان سے ان کے بٹلہ ہائوس دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اس پوری صور تحال سے واقف کرایا ۔
اس تعلق سے امانت اللہ خان نے بتایا کہ حلقہ کے کچھ آرڈبلیو ایز فیڈریشن کے نمائندے آئے ہوئے تھے ،میں نے ان سبھی ذمے داروں سے کہاکہ ابھی سرکار نے جن کالونیوں کو 1500کالونیوں کی فہر ست میں شامل نہیں کیا ان کے متعلق کیا کریں گے کیا نہ کریں گے ،واضح نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ صرف اوکھلا کا معاملہ نہیں ہے بلکہ دیگر اسمبلی حلقوں کی کالونیاں بھی شامل نہیں کی گئی ہیں ۔دہلی میںکل پانچ پارلیمانی حلقے ایسے ہیں جن کے تحت یہ کالونیاں آتی ہیں ،ان میں جنوبی دہلی ،مشرقی ،شما ل مشرقی ،شمال مغربی اور مغربی دہلی پارلیمانی حلقہ شامل ہیں ۔
اوکھلا اسمبلی حلقہ کی تمام کالونیاں ریگولرائز ان آتھورائزڈ کالونیوں کی فہرست میں شامل ہیں،ان میں ہم کام کراتے آئے ہیں۔ایس ٹی پی بنائے ،سیور ڈالے اورسڑکیں تعمیر کی گئیںاور دیگر ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کالونیوں کا نہ بجلی کا کنیکشن اورنہ ہی پانی کا کنیکشن کاٹا جا رہا ہے اور نہ ہی سیور کا کنیکشن بند ہورہا ہے ،یہاں کے رہائیشیوں کو پہلے جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوتی رہیں گی ۔
انہوں نے بتایا اوکھلا حلقہ کی کالونیاں دو کیٹگری میں آتی ہیں ،ایک Oزون اور دوسراOزون Rہے ۔ او زون میںشاہین باغ ،ابو الفضل ،کنچن کنج اور مکی مسجدعلاقے آتے ہیں جبکہ بٹلہ ،ہائوس ،جوگا بائی ایکسٹینشن ،ذاکر نگر ایکسٹینشن او زون میں نہیں آتے ہیں ۔ اب سرکار نے جو کالونی او زون میں نہیں آتی ہیں ان کو بھی او زون میں ڈال دیا ہے تب آگے بات کی جائے گی ۔کیونکہ او زون آر کے تحت مذ کورہ کالونیوں کے لوگوں کو ابھی تک تمام بنیادی سہولیات فراہم ہورہی ہیں ۔
امانت اللہ خان نے اوکھلا کے عوام سے اپیل کی کہ پینک ہونے کی ضرورت نہیں ،اس سمت میں کارروا ئی چل رہی ہے۔انہو ںنے بتایا کہ ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقا ت کا وقت ما نگا گیا ہے اور جیسے ہی ایل جی وقت ملے گا ،میں یہاں کے ذمے داروں کے ساتھ ان سے ملاقات کر نے جائوں گا ۔انہو ں نے کہا کہ میری براڑی کے ایم ایل اے بات ہوئی ہے وہ بھی ایل جی سے رابطہ کر ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ اس موقع پرامانت اللہ خان نے خاص طور پر یو ٹوبر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو لے کر پینک نہ پھیلائیں،پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے ہیں ۔عوام سے صبر و تحمل سے کام لیں ،اس سمت میں کام ہورہا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *