Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لال کنواں بلاک کانگریس کمیٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

نئی دہلی، 18 اگست(میرا وطن نیوز)
پرانی دہلی کے لال کنواں منڈل کانگریس کمیٹی کی جانب سے گلی گردوارے والی، فراشخانہ میں کارکنان اور ایس آئی آر کے عمل میں تعاون کرنے والے بی ایل اوز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ضلع کانگر یس کمیٹی کے صدر عثمان قریشی اور عمر ہارون نے شرکاءکو مومنٹو اور شال پیش کرکے اعزاز سے نوا ز ا ۔
اس موقع پر عثمان قریشی نے اور عمر ہارون نے کارکنان اور بی ایل او ز کے کام کی تعریف کی ۔تقریب میں محمد شعیب ، ایم نفیِس، ارشد سہیل، محمد عابد، محمد حسین، محمد امن، راحت قاضی، سالک خان، وسیم انصاری، محمد فرقان اور لالا گوری سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *