قومی خبریں

خواتین

سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئےخصوصی میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب بھیجنے کےلئےگیارہ سرکاری ملازمین کا انتخاب

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے جاری پریس بیان کے مطابق مقدس سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ انجام دینے اور سفر حج کے دوران حاجیوں کی مدد کے لیے خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، اسمبلی کوٹہ سے منتخب عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی عبدالرحمن اور حاجی یونس، کونسلر نازیہ دانش و اسلامک اسکالر محمد سعاد بھی موجود تھے۔آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024 کے لیے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے حاجیوں کی مدد کے لیے مددگار یعنی خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا۔ آج کی اس میٹنگ میں گیارہ سرکاری ملازمین کا انتخاب عمل میں آیا جو کہ حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہر سال اسی طرح کے سرکاری عملے کو ایک طے شدہ اصول کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے۔ اس سال گیارہ لوگوں کے علاوہ دو سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے، جن کا انتخاب آگے آنے والی سیٹوں کے بعد کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *