
نئی دہلی ،18اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار کی انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی) نے منگل کو دہلی جل بورڈ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کے ٹینڈر سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں، تکنیکی وضاحتوں میں ہیرا پھیری اور رشوت خوری کے معاملے میں آپ سینئر لیڈرسابق وزیر آبی ستیندر جین سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا۔
آج گرفتار ملزما ن میں دہلی جل بورڈ کے سابق سی ای او اور آئی اے ایس افسر ادت پرکاش رائے، سابق کنٹریکٹ کنسلٹنٹ انکت سریواستو، اے این انٹرپرائزز کے مالک ناگیندر یادو، یوروٹیک انوا ئرمنٹ پرائیو یٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ لمیٹڈ کے مالک راجہ کمار کورا، اور سریجنہر کے مالک پنکج ورما شامل ہیں۔
اے سی بی کے مطابق، یہ کارروائی ان حقائق کی بنیاد پر کی گئی ہے جو ایف آئی آر نمبر 10/2024 کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں، جو انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ 11 مئی 2024 کو دہلی سرکار کے ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔
No Comments: