Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کا صدمہ۔دل کے دورے سے 6 افراد کی موت

مرنے والوں میں سوگنماں نامی65 سالہ خاتون بھی شامل، خاتون کو پوتے نے سیل فون پر گرفتاری کا منظر دکھادیا تھا

حیدرآباد: آندھرا پردیش اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم میں گرفتار ریاست کے سابق وزیر اعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری پر صدمہ سے دوچار 6 افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس تلگو ریاست میں اس صدمہ سے مرنے والوں کی تعداد دو تھی جس میں اضافہ ہو گیا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 6 تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننت پور ضلع سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ انجینلو ٹی وی پر چندرابابو کی گرفتاری کے مناظر دیکھ رہا تھا۔ وہ اپنے لیڈر کی گرفتاری پر مایوسی کا شکار تھا۔ اسی دوران ٹی وی پر یہ مناظر دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہو گئی۔دوسرا واقعہ کونا سیما ضلع میں پیش آیا جہاں ایک ضعیف خاتون کی بھی اسی صدمہ سے موت ہو گئی۔ اس 65 سالہ خاتون جس کی شناخت سوگنماں کے طورپر کی گئی ہے، کو اس کے پوتے نے سیل فون پر چندرا بابو کی گرفتاری کے مناظر دکھائے، جس پروہ کافی مایوس ہو گئی۔ اسی دوران صدمہ سے اس کا فوری طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
اسی ضلع سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ نرسمہا کی بھی اسی صدمہ سے موت ہو گئی۔ اسی دوران چندرابابو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 67 سالہ آر پاٹیتھلی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کوڈالی سدھاکر راؤ کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ تروپتی ضلع کے 46 سالہ وینکٹ رمنا کی بھی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *