Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سنٹرل پروکیورمنٹ ایجنسی اسٹورز پر معائنہ کے دوران سنگین بے ضابطگیاں

سی پی اے کے پانچ فارماسسٹ اور 2 اہلکار فوری طور پر معطل

بدعنوانی کے خلاف دہلی سرکار کی زیرو ٹالرنس پالیسی: وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 27 جون(میرا وطن نیوز )
سنٹرل پروکیورمنٹ ایجنسی (سی پی اے) کے مختلف اسٹورز پر انسپکشن کے دوران سنگین بے ضا بطگیو ں کا انکشاف ہونے کے بعد پانچ فارماسسٹ اور دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکار کے اندر بدعنوانی اور انتظامی غفلت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ کارروائی تحقیقات میں ادویات کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور انتظام کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں اور غفلت کے واقعات سامنے آنے کے بعد کی گئی۔ انہوںنے واضح کیا کہ دہلی سرکار بدعنوانی کے تئیں ’زیرو ٹالرینس‘کی پالیسی برقرار رکھتی ہے اور سرکاری نظام کے کسی بھی سطح پر بدعنوانی، لاپرواہی یا بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مفاد سے متعلق معاملات میں احتساب کو یقینی بنانا سرکارکی اولین ترجیح ہے اور جو بھی اہلکار یا ملازم قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *