
یوتھ کارکنان قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں راج گھاٹ پر جمع ہوئے
نئی دہلی، 27 جون(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس نے ہفتے کو پیپر لیک اسکینڈل معاملے میں مر کز ی وز یرتعلیم د ھر میندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر آئی یو سی کے متعدد کارکنان قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں راج گھاٹ پر جمع ہوئے۔ وہ جنتر منتر کی طرف مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن دہلی پولیس نے رکاوٹیں لگا کر انہیں روک دیا۔پروگرام میں جنرل سکریٹریز وکاس چکارا اور سوربھی دویدی،قومی سیکر یٹریز ہری کرشنا، پرمیندر سنگھاور روپیش بھدوریا، دہلی اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرااور ہریانہ اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے صدر نشیت کٹاریہ شامل ہوئے۔
اس موقع پر ادے بھانو چِب نے کہا کہ پیپر لیک ہونے نے لاکھوں نوجوانوں کی محنت، امیدوں اور مستقبل کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرمیندر پردھان نے خود طالب علم کی خودکشی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تو وہ استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے؟ انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی کا امتحان کل مہاراشٹر میں ہونا تھا۔ لاکھوں طلباءنے تیاری کر رکھی تھی اور امتحا ن دینے کے لیے تیار تھے، لیکن آج خبر آئی کہ پیپر لیک ہو گیا ہے اور امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کیا بی جے پی کی سرکاریں کبھی کسی بھی ریاست میں ایک بھی امتحان صحیح طریقے سے منعقد کر پائیں گی؟ اس کا جواب نہیں ہے۔ وہ نہیں کر سکتے، کیونکہ بی جے پی کی طرف سے تعلیم کی سیاست ان پیپر لیکس کی جڑ ہے۔
No Comments: