Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صدر بازار مارکیٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے قطب روڈ پر بھنڈارا کا اہتمام

اس طرح کے انعقاد معاشرے میں با ہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں:پما

نئی دہلی،2اپریل (میرا وطن نیوز )
ہنومان جینتی کے موقع پر جہاں پورے ملک میں عقیدت اور جوش و خروش کا ماحول تھا، وہیں وسطی دہلی کے صدر بازار علاقے میں ایمان اور خدمت کا انوکھا امتزاج دیکھنے کو ملا۔ صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما کی قیادت میں قطب روڈ پر واقع علاقے میں ’بھنڈارا‘ کا اہتمام کیا گیا۔اس مذہبی اور سماجی تقریب میں عقیدت مندوں اور مقامی تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرمجیت سنگھ پما اور امت پاہوا نے کہا کہ ہنومان جینتی محض ایک مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ خد مت، لگن اور اتحاد کا پیغام دینے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انعقاد معاشرے میں با ہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور ضرورت مندوں کی خدمت کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اس مو قع پرایسو سی ایشن کے صدر راکیش یادو،جنرل سکریٹری راجندر شرما، تاجرلیڈر امت پاہوا، باری مار کیٹ کے سینئر نائب صدر ویریندر آریہ اور کلدیپ سنگھ ،نائب صدر راجیش کمار اور سکر یٹر ی شیکھر کٹا ریا موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *