
نئی دہلی ،10اگست (میرا وطن نیوز )
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں آر پی آئی کے لیے قومی پارٹی کا درجہ حاصل کرنا پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔اس کے حصول کے لیے تنظیم کو ملک بھر میں وسعت دینے اور اس کی حمایت کی بنیاد کو وسیع کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی کے نئے مہاراشٹر سدن میں منعقدہ آر پی آئی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے بعد صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے اٹھاولے نے کہا کہ نجی شعبے میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبا ئل (ایس ٹی)، او بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ان کی آبادی اور سماجی حیثیت کے مطابق نما ئندگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، جیسا کہ سرکاری شعبے میں ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے اندر ریزر ویشن سسٹم نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر نیشنل ایگزیکٹیو کے عہدیداران، ریاستی انچا ر جز، ریاستی صدور اور سینئر عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پر اٹھاولے نے کہا کہ ناگالینڈ میں دو اسمبلی سیٹوں پر پارٹی کی جیت اور منی پور میں مضبوط کا رکردگی کے بعد، آر پی آئی کو پہلے ہی دو ریاستوں میں ‘ریاستی پارٹی’ کی پہچان مل چکی ہے، اور یہ تنظیم تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرگرم ہے۔نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ کے دورا ن ، قومی عہدیداروں اور پارٹی کے اہم کارکنوں نے تنظیم کی موجودہ حیثیت، مستقبل کے لائحہ عمل اور مختلف ریاستوں میں پارٹی کی توسیع کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔
اٹھاولے نے اعلان کیا کہ پارٹی جلد ہی 2 کروڑ نئے ممبران کے اندراج کے لیے ملک گیر ممبر شپ مہم شروع کرے گی۔ مقصد صرف اراکین کی تعداد میں اضافہ کرنا نہیں ہے بلکہ ریاست، ضلع، اسمبلی حلقہ اور بوتھ کی سطح پر ایک مضبوط اور فعال تنظیمی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘بھارت رتن’ اور آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کے نظریات آر پی آئی کی نظریاتی طاقت اور اس کی سماجی انصاف کی سیاست کی بنیاد بناتے ہیں۔پارٹی آئین کے باباصاحب کے پیغام – مساوات، آزادی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کو ملک کے ہر طبقے تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
No Comments: