
نئی دہلی،10مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا کہ ریلوے نے حیدر پور بادلی میں آو ¿ٹر رنگ روڈ پر واقع موجودہ ریلو ے اوور برج (آر او بی) کو چوڑا کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد مکربہ چوک پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے۔ مزید برآں، ریلوے نے شالیمار باغ کو سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر سے جوڑنے وا لے مجوزہ ایلیویٹڈ لوپ کو بھی منظوری دے دی ہے، جو ریلوے کی پٹریوں کے اوپر سے گزرتا ہے۔ یہ منظوری ان پروجیکٹوں کے سلسلے میں دہلی حکومت اور شمالی ریلوے کے درمیان وسیع تکنیکی جانچ اور خط و کتابت کے بعد دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمال مغربی دہلی کے یہ دونوں علاقے طویل عرصے سے بھاری ٹریفک کی بھیڑ سے دوچار ہیں، جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر اور تجارتی گاڑیاں گزرتی ہیں۔ توقع ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک جام میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے شہریوں کو تیز تر، محفوظ اور ہموار سفر کا تجربہ ملے گا۔ ریلوے نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ تعمیراتی کام کو مقررہ حفا ظتی معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اور تکنیکی نگرانی میں انجام دیا جانا چاہیے، اس بات کو یقینی بنا تے ہوئے کہ مستقبل میں ٹرین آپر یشنز اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متاثر نہ ہوں۔
No Comments: