
44سال پہلے اس وقت کے سفیر ایران آقای محمد مہدی اخوند زادہ ہاشمی کرچکے ہیںبستی کا دورہ
بلند شہر ،10مئی (میرا وطن نیوز )
ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں اتر پردیش کے ضلع بلند شہر واقع بستی سا نکھنی میں 13 مئی بروز بدھ شب میں7 بجے مجلس عزاکا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اہل بستی کی جا نب سے کر بلائے معلی سانکھنی پر منعقد کی جا رہی ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا میں ایران کے سپر یم لیڈر آیت
ا للہ سید علی مجتبیٰ خا منہ ای کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی خصویصی شر کت کر یں گے ۔ حالا نکہ اس پروگرام کو آرگنائز کرانے میں انجمن حیدری رجسٹرڈ سا نکھنی کلیدی رول نبھا رہی ہے۔ واضح ر ہے کہ اس سے قبل بھی ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خا منہ ای کے ہندو ستا ن میں نما ئندے آقای مہدی مہدوی پور بھی بستی سانکھنی کا دورہ کر چکے ہیں ۔
حالانکہ اس سے قبل تقریباً 44سال پہلے 4اپریل 1982میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہندوستان میںاس وقت کے سفیر محترم آقای محمد مہدی اخوند زادہ ہاشمی انجمن آل اطہر رجسٹرڈ سانکھنی کی خصوصی دعو ت پر بستی سانکھنی تشریف لا ئے تھے۔اس مبارک موقع پر انجمن کی جانب سے فتح شوش،وڈیزفل اور اتحاد بین المسلمین کے جشن منائے گئے جس کی رپورٹ تہران سے شائع ہونے والے فارسی اور انگر یز ی اخبارات میں شائع ہو ئی جبکہ کہیان اور تہران ٹائمز اور اخبار وحدت نے اس پروگرام کو مکمل رپور ٹ مع تصاویر شائع کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈو اور ٹیلی ویزن نے بھی اس جشن کی خبریں نثر کیں ۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی مجتبیٰ خامنہ ای کے ہندوستان میں نما ئندے ڈا کٹر عبد المجید حکیم الہٰی کی آئندہ بدھ کو آمد کے مد نظر بستی سانکھنی میں تیاریاں زور شور سے جا ر ی ہیں ۔
No Comments: