Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تمل ناڈو میں نئی سرکار کا قیام جمہوریت کی کامیابی کی روشن مثال ہے: ڈاکٹر ادریس قریشی

نئی دہلی،10مئی (میرا وطن نیوز )
موجودہ دور میں ملک میں جمہوری اقدار کو جس انداز میں کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ نہا یت افسوسناک اور قابلِ تشویش ہیں۔ تمل ناڈو میں گورنر کے کردار کے حوالے سے جو صورتحال سامنے آئی، وہ جمہوری روایات کے منافی اور سخت قابلِ مذمت ہے۔ آئینی تقاضوں کے مطابق گورنر کا فرض یہ ہے کہ وہ اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت، جو اکثریت کے قریب ہو، کو حکومت سازی کی دعوت د ے اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا موقع فراہم کرے۔ اس کے برعکس غیر ضروری طور پر حمایت کے خطوط طلب کرنا یا طاقت کے مظاہرے کی کوشش کرنا جمہوری روح کے خلاف ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، دہلی یونٹ اس غیر جمہوری طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے گورنر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔مشاورت ان تمام سیاسی جماعتوں کی قدردانی کرتی ہے جنہوں نے وسیع تر جمہوری مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی وی کے کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام جمہوریت کے استحکام اور آئینی قدروں کے تحفظ کی سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے حمایتی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اقتدار میں شمولیت کے بجائے اصولی اور مدعا پر مبنی بیرونی حمایت جاری رکھیں، تاکہ سرکار عوامی مفادات کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھا سکے۔ ان کے مطابق یہ طرزِ عمل جمہوریت کے فروغ اور مضبوط اپوزیشن کے قیام کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر ادریس قریشی نے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف مضبوط مو ¿قف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹالن ایک مو ¿ثر اور مضبوط اپوزیشن لیڈر کے طور پر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔ تاریخ ان کے اس جمہوری کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *