
کجریوال نے پریس کانفرنس کر ای- 20 کے معاملے پر مرکزی سرکار کوبنایا نشانہ
نئی دہلی، 4 اگست (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے ای-20 معاملے پر مرکز ی سرکار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار عوامی تحفظات کو نظر انداز کر رہی ہے اور امریکہ کے دباو ¿ پر ای 20 پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
منگل کو پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم کو ای -20 کی مخالفت کرنے والی 233,238 دستخطوں والی عرضداشت پیش کرنے کے لیے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہو ں نے کہا کہ آج جب وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ سبھی درخواستیں لے کر وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچے تو انہیں وہاں بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اروندکجریوال نے کہا کہ مرکزی سرکارنے پارلیمنٹ میں تسلیم کیا ہے کہ ای -20 گاڑیوں کے مائلیج کو کم کرتا ہے اور ربڑ کے انجن کے کچھ اجزا کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سرکار اس پالیسی کو زبردستی کیوں نافذ کر رہی ہے۔اروندکجریوال نے الزام لگایا کہ ہندوستان کو امریکہ کے دباو ¿ میں ایتھنول خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔
اروند کجریوال نے کہا کہ سرکار امریکی دباو ¿ کے سامنے جھکنے کے بجائے قومی مفاد میں فیصلہ کرے اور ای 20پالیسی واپس لے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ای 20 واپس لینے کی قرارداد منظور کی ہے۔ اب، گوا، گجرات اور جموں و کشمیر میں پارٹی کے قانون ساز بھی ای 20 کو واپس لینے کے لیے قراردادیں پیش کریں گے۔
اروند کجریوال نے اعلان کیا کہ اس مسئلہ پر اب ایک زبردست عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام ای -20 سے راحت چاہتے ہیں تو انہیں سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ ماحول میں سرکارکے خلاف آواز اٹھانا آسان نہیں ہے، لیکن عوام کو ای -20 پالیسی کو ان پر مسلط ہونے سے روکنے کے لیے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہیے۔کجریوال نے الزام لگایا کہ سرکارغیر ملکی کرنسی کی بچت اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے اپنے دعووں کے برعکس امریکہ سے ایتھنول درآمد کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
No Comments: