
نئی دہلی،27جون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور کی موجودگی میں ہفتے کو تقریباً 3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے آیا نگر، بدر پور میں ڈریم روڈ کو مضبوط بنانے اور ریلنگ لگانے کے پرو جیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام سڑک کی بنیاد کو مضبوط کرے گا اور ریلنگ کی تنصیب کے ذریعے عوام کے لیے سفر کو محفوظ بنائے گا۔
افتتاحی موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ دہلی سرکارنے آر سی سی ڈیوائیڈرز اور ریلنگ کی تنصیب کے لیے مذکو رہ رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے دیہی علاقے اور مختلف کالونیاں طویل عرصے سے ترقیا تی کاموں کی کمی کی وجہ سے کافی پیچھے رہ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں بنیادی شہری سہولیات کی بھی کمی ہے ۔ بدھوڑی نے عوام کو مرکزی اور دہلی دونوں سرکاروں کی ترقیاتی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کے بار ے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام مکمل ہونےکے بعد مقامی لوگوں کافی راحت ملے گی ۔
No Comments: