
نئی دہلی، 8 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (ڈی سی پی سی آر) کے نئے مقرر کردہ صدر اوم پرکاش ویاس نے بدھ کو اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق کے تحفظ، ان کی حفاظت اور ان کی ہمہ گیر نشوونما سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ویاس کو ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دہلی سرکاربچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مفادات کے تحفظ کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کے تحت، ڈی سی پی سی آر انتہائی حساسیت، شفافیت اور جو ابدہی کے ساتھ کام کرے گا، جو راجدھانی میں بچوں کے لیے ایک محفوظ، باوقار، اور قابل اعتماد ماحو ل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
No Comments: