Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیشنل اکالی دل تنظیم کو مضبوط بنانے کےلئے ملک گیر میٹنگ کرے گا: پرمجیت سنگھ پما

ان میٹنگوں کے ذریعے بڑی تعداد میں نئے ممبران کو تنظیم میں شامل کیا جائے گا

نئی دہلی،12جولائی (میرا وطن نیوز )
نیشنل اکالی دل نے تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان پارٹی کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں کے ذریعے بڑی تعداد میں نئے ممبران کو تنظیم میں شامل کیا جائے گا اور اس کی رسائی کو مختلف ریاستوں میں پھیلایا جائے گا۔
اس موقع پرپرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ نیشنل اکالی دل طویل عرصے سے عام لوگوں کے مسائل اٹھانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ اب تنظیم کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ممبرشپ مہم دہلی اور دیگر ریاستوں میں چلا ئی جائے گی۔ نئے اراکین کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، اور ان کی تقرریوں کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔
اس موقع پر قومی سکریٹری وکرا نت موہن، خواتین ونگ کی قومی صدر بھاونا دھون، سوشل ونگ کی قومی صدر رشمیت کور بندرا اور دہلی ریاستی صدر کلدیپ سنگھ ماروا سمیت کئی عہدیداران اور اراکین موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *