Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم ایل اے آ ل محمد اقبال نے ’ایس آئی آر‘ کے مسائل کو لے کر ہوئے سرگرم

ایون غالب ماتا سندری روڈ پر مقامی لوگوں کوسہولت مہیا کرانے اجلاس منعقد

مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے ہر پولنگ بوتھ کے نمائندوں نے تربیتی مباحثہ میں لیا حصہ
مقامی لوگوں سے ‘فارم بھرنے میں کسی بھی طرح کی غفلت نہیں برتنے کی اپیل

نئی دہلی،12جولائی (میرا وطن نیوز )
مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال نے اتوار کو ایوان غالب، ماتا سندری روڈ پر اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (SIR) عمل کے سلسلے میں ایک اہم تربیتی اور مباحثہ اجلاس کا اہتمام کیا،جس میں ان کے مٹیامحل حلقہ کے ہر پولنگ بوتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران‘ایس آئی آر کے عمل اور اس کے اہم پہلو و ¿ں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور شرکاءکو ضروری معلومات اور تربیت فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ایم ایل اے آل محمد اقبال نے کہا کہ ان کی پوری ٹیم عوام کی مدد اور سہولت کے لیے 29 جو لا ئی تک زمین پر سرگرم رہے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسی اہل ووٹر کو ’ایس آئی آر‘ کے عمل کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مقصد ہر اہل ووٹر تک پہنچنا، انہیں در ست معلومات اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او کے ذریعہ لوگوں کو مہیا کرائے
گئے فارم بھرنے کو لے کر مشکلات کا سامنا ہے ،اسی وجہ سے یہاں عوامی مباحثہ رکھا گیا تھا۔
اس دوران ایم ایل اے آل محمد اقبال نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ بی ایل او سے فارم ضرور لیں اور اس فارم کو درست جانکاری کے ساتھ بھریں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے لوگ مجھ سے ،میرے دفتر اور میری ٹیم سے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ فارم بھرنے میں جلد بازی نہیں کریں ،بلکل نہیں گھبرائیںبلکہ پہلے فارم کو اچھی طرح پڑھ لیں اور پھر ٹھیک طریقہ سے بھریں کیونکہ جب تک اچھی طرح سے فارم پڑھیں گے نہیں تب کیسے بھریں گے؟
آل محمد اقبال نے کہا کہ تمام لوگ سال 2002اور 2025کی ووٹر فہرست میں درج جانکاری کو ہو بہو فارم میں بھریں کیونکہ کسی بھی چھوٹی سی غلطی سے فارم کینسل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او سے ملے فارم کی کئی فوٹو کاپی کرالیں ،پہلے فوٹو کاپی والا فارم بھریں ،اگر کوئی غلطی ہوجائے ،تب اصل فارم بھرتے وقت اس غلطی کو درست کر لیں ۔آل محمد اقبال نے فارم بھرنے میں کسی بھی طرح کی غفلت نہیں برتینے کی اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *