
دہلی جل بورڈ کے وائس چیئر مین ستیش اپادھیائے کے ساتھ ہوئی میٹنگ مثبت و معنی خیز رہی
نئی دہلی ،29جون (میرا وطن نیوز )
شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے تحت کراول نگر اسمبلی میں پانی مدعے کو لے کر مقامی ایم ایل اے اور کابینہ وزیر کپل مشرا نے دہلی جل بورڈ کے وائس چیئر مین ستیش اپادھیائے کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس موقع پر مقامی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔اس دوران کروال نگر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کے مسائل کے ساتھ مختلف مدعوں کو لے کر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر کابینہ وزیر کپل مشرا نے بتایا کہ دہلی جل بورڈ کے ذریعہ راجدھانی میں بہت سے پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے اسمبلی حلقہ کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی دہلی جل بورڈ کے ترقیاتی کام جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے حلقے میں جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کو لے کر جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وائس چیئر مین کی موجودگی میں متعلقہ افسروں نے حلقے میں جاری جل بورڈ کے بارے میں جانکاری دی ۔
مقامی ایم ایل اے اور کابینہ وزیر کپل مشرا نے بتایا کہ وائس چیئر ستیش اپادھیائے کے ساتھ کراول نگر سمیت دیگر علاقوں میں جل بورڈ کے ذریعہ شروع کئے گئے پروجیکٹوں پر ایک بے حد مثبت اور معنی خیز تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ میٹنگ میں افسروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ تمام کاموں کو وقت پر مکمل کریں اور ایسا نظم کیا جائے تاکہ جاری کاموں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔
No Comments: