Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کجریوال را م مندر کے درشن کرنے کےلئے ایودھیا جائیں گے جمعہ کو

شری رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری سے دکھی ہیں کجریوال

نئی دہلی، 22جون(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال آئندہ جمعہ کو رام للا کے درشن کے لیے ایودھیا جائیں گے۔ رام مندر کے چڑھاوے میں مبینہ چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اروند کجریوال کا یہ پہلا دورہ ¿ ایودھیا ہوگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس سلسلے میں جانکاری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا واقع شری رام مندر میں چڑھاوے کی مبینہ چوری سے ہر سناتنی بہت زیادہ دکھی ہے، لہٰذا وہ جمعہ کو شری رام مندر جا کر درشن کریں گے۔ اتوار کو بھی اروند کجریوال نے رام مندر کے چڑھاوے میں کروڑوں روپے کی مبینہ چوری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اس واقعے کو کروڑوں ہندو ¶ں کے عقیدے اور مذہبی جذبات پر ضرب قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایودھیا کے رام مندر سے کروڑوں روپے کے چڑھاوے کی چوری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 200 کروڑ روپے نقد رقم مبینہ طور پر چوری ہوئی ہے، جبکہ ہیرے اور جواہرات سے بھرے کئی صندوق بھی غائب بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود اب تک اس معا ملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ نہ اتر پردیش پولیس نے کوئی مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی ای ڈی یا سی بی آئی نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی کی ہے۔
اروند کجریوال نے مزید کہا تھا کہ لوگ بتا رہے ہیں کہ اس معاملے میں بہت بڑے بڑے نام شامل ہیں اور اگر غیر جانبدارانہ اور صحیح طریقے سے کارروائی کی گئی تو سرکار بھی گر سکتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک کی عوام فیصلہ کرے کہ کسے بچایا جانا چاہیے، حکومت کو یا کروڑوں لوگوں کے عقیدے اور آستھا کو؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *