
نئی دہلی، 14 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے دہلی میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔آج علی الصبح کالکاجی میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی جس سے ملحقہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم فائر بریگیڈ وقت پر پہنچنے اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون کی چیئر پرسن یوگیتا سنگھ کے ذریعہ راحت کارروائیوں کے تعاون سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
اس موقع پر ہرش ملہوترا نے کہا،آج کالکاجی میں شدید آگ اور گیس سلنڈر پھٹتے گیس سیلنڈروں کے درمیان دوسری منزل پر پھنسی 75سالہ بزرگ کو محفوظ نکالنے والے فائر برگیڈ ملازمین کا میں تمام دہلی والوں کی طرف سےشکریہ ادا کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ فائر سیفٹی جیسے سنگین مسئلے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، لیکن یہ افسوسناک ہے کہ کالکاجی کی ایم ایل اےآتشی مارلینا، جنہوں نے صرف پانچ دن پہلے میکس اسپتال کے باہر حوض رانی حادثے پر مگرمچھ کے آنسو بہائے تھے، اپنے ہی حلقے میں جائے حادثہ کا دورہ کرنے میں ناکام رہے، یہاں تک کہ اس واقعے کے چند گھنٹے بعد بھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں گرمی اور سردی کی شدت کے ساتھ، بجلی کے آلات جیسے کولر، ایئر کنڈیشنر، اور مائیکرو ویوز کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ یہ پرانی الیکٹرک وائرنگ پر دباو ¿ ڈالتا ہے، جس سے حفاظت کا ایک اہم خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے دہلی کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ آگ کے خطرات سے چوکنا رہیں، اپنے گھروں، دفا تر، دکانوں اور ریستورانوں کی وائرنگ کا معائنہ کرائیں، اے سی یونٹس اور کار کی بیٹری چارجنگ پوا ئنٹس کی باقاعدہ سروسنگ کو یقینی بنائیں، اور سوتے وقت یا گھر سے باہر نکلتے وقت غیر ضروری الیکٹرک آلات کو بند کردیں۔
No Comments: