
نئی دہلی، 3 جولائی (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو میئر پرویش واہی کی موجودگی میں لاجپت نگر کالونی اسپتال میں تقریباً 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ فرنٹ بلاک اور جدید فزیو تھراپی سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس نئے ہیلتھ انفراسٹرکچر کے آغاز سے علاقے کے تقریباً 15 سے 20 لاکھ شہری صحت کی بہتر، فوری اور معیاری خد ما ت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط صحت کا نظام ترقی یافتہ دہلی کی بنیاد ہے۔ اس موقع پر جنگ پورہ کے ایم ایل اے ترویندر سنگھ مارواہ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، سینئر افسران اور ماہر ڈاکٹر موجود تھے۔
اس موقع پراسپتال کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاجپت نگر کالونی اسپتال تقریباً 70 سالوں سے مقامی اور غیرمقامی باشندوں کی خدمت کر رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مر یضو ں کے دباو ¿ میں مسلسل اضافہ ہوا جس کی وجہ سے جدید سہولیات کا فقدان ہے۔ اب اس نئے فر نٹ بلاک اور جدید ترین فزیوتھراپی سنٹر کے شامل ہونے سے مریضوں کو علاج کے لیے بڑے اسپتالو ں میں ریفر کرنے کی ضرورت کافی حد تک کم ہو جائے گی۔ فی الحال، اسپتال اپنی او پی ڈی میں روزانہ اوسطاً 600 سے 700 مریضوں کی خدمت کرتا ہے، جسے اب مزید بڑھایا جائے گا۔
نئے تعمیر شدہ بلاک اور اسپتال کی نمایاں خصوصیات
لاجپت نگر کالونی اسپتال کے نئے تعمیر شدہ فرنٹ بلاک کو مریضوں اور ڈاکٹروں کی سہولت کے لیے ایئر کنڈیشنڈ سہولیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جس میں 6 بستروں پر مشتمل ڈے کیئر سنٹر، 12 جدید کنسلٹنگ روم، ایک کانفرنس روم اور سی ایس آر تعاون کے ساتھ ایک جدید ترین فزیوتھراپی سنٹر شامل ہے۔ یہ مکمل طور پر فعال بلاک جدید تشخیصی سہولیات، مریضوں کے لیے موزوں انفراسٹرکچر اور اعلیٰ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ عوام کے لیے وقف کیے جانے کے لیے تیار ہے۔ یہ اسپتال مختلف ماہرانہ خدمات بشمول میڈیسن، امراضِ نسواں اور زچگی، آنکھ، ای این ٹی، اطفال، جلد، دانت ، آیوش اور فزیوتھراپی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ایکس رے، لیب ٹیسٹ اور تمام ضروری ادویات مفت فراہم کرتا ہے۔
No Comments: