Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 13 مئی تک ملتوی

عدالت نے ای ڈی ا ور سی بی آئی کو جواب داخل کرنے کے لیے 4 دن کا وقت دیا

نئی دہلی : دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جیل میں بند عآپ لیڈر منیش سسودیا کو عدالت سے کوئی راحت نہیں ملی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ای ڈی و سی بی آئی کو جواب داخل کرنے کے لیے 4 دن کا وقت دیا ہے۔ آئندہ سماعت اب 13 مئی کو ہوگی۔ سماعت کےدوران مرکزی ایجنسیوں نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت طلب کیا تھا لیکن عدالت نے چار دن کا ہی وقت دیا۔ منیش سسودیا کے وکیل وویک جین نے ای ڈی کے ذریعے جواب داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیے جانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سسودیا عدالتی حراست میں ہیں اور ای ڈی نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ کیس 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اگرانہیں مزید وقت دیا گیا تو تاخیر ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *