Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سابق وزیر ماحولیات نے بابر پور اسمبلی میں ہیٹ ویو راحت مہم کا آغاز کیا

24گھنٹے ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کےلئے جل سیوا کیندر کا افتتاح کیا گیا ہے

نئی دہلی، 10مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیرماحولیات گوپال رائے نے اپنی اسمبلی بابرپور میں ہیٹ ویو راحت مہم کا آغاز کیا۔ اس کے تحت 24گھنٹے ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے جل سیوا کیندر وں کا افتتاح بھی کیا گیا۔
اس موقع پر گوپال رائے نے کہا کہ آج پوری دنیا سپر ال نینو کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ اس برستی ہوئی آگ کا سب سے خطرناک اثر اُن محنت کش لوگوں پر پڑتا ہے جو اپنی روزی روٹی کے لیے سڑکوں پر رہتے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے مزدور، آٹو رکشہ اور ای رکشہ ڈرائیور، بے گھر افرا د، راہگیر، ڈلیوری پارٹنرز، ریہڑی پٹری والے، سیکیورٹی گارڈ اور صفائی ملازمین جیسے بھائیوں اور بہنوں کے لیے مٹکوں میں 24گھنٹے ٹھنڈا پانی دستیاب رہے گا۔ اس کے ساتھ دھوپ سے بچا ¶ کے لیے ٹوپی ، گمچھا، او آر ایس اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے پودوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ انسانیت کی حفاظت اور اس بحران میں اپنے لوگوں کا ساتھ دینا ہی ہمارا پہلا فرض ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *