
ہمارا مقصد: صفائی ستھرائی، صحت اور بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کو فروغ دینا : پرویش واہی
نئی دہلی ،24اکتوبر (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن نے ایس آئی ٹی ڈی ایس کے اشتراک سے ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر اسٹیڈیم دہلی گیٹ میں ‘MCD منی فٹ بال لیگ 2026’ کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ یہ پرائمری اسکول کی سطح کے طلبا ءکے لیے منعقد ہونے والے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔
پہلی ‘MCD منی فٹ بال لیگ’ کا افتتاح کرتے ہوئے، میئر پرویش واہی نے حاضرین کو بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعظم کے ‘کھیلو انڈیا’ وڑن اور ‘نئی قومی تعلیمی پالیسی’ سے ہم آہنگ ہے، اور اسے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے۔ اس تاریخی فٹ بال لیگ میں تقریباً 1,200 کم عمر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں انڈر-9 اور انڈر-11 زمروں کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں، جو 120 رجسٹرڈ ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد، میونسپل اسکولوں کے طلباءسے بھرا ہوا اسٹیڈیم ایک شاندار منظر پیش کر رہا تھا۔
اس موقع پر دہلی کے میئر شری پرویش واہی نے کہا، “یہ میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے، کیونکہ میں خود بھی ایک میونسپل اسکول کا طالب علم رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کی توجہ صرف صفائی ستھرا ئی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بائیو گیس پلانٹس تک ہی محدود نہیں ہے؛ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میونسپل اسکولوں اور ہسپتالوں کا دورہ کریں اور وہاں موجود بہترین سہولیات کا مشاہدہ کریں۔
منی فٹ بال لیگ کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما نے وضاحت کی کہ 9 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی جسمانی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہر میچ کو 35 منٹ کے تیز رفتار کھیل کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں 15-15 منٹ کے دو ہاف اور درمیا ن میں 5 منٹ کا وقفہ شامل ہے۔ ہر فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
لیگ کا افتتاحی میچ آج ساو ¿تھ زون اور سینٹرل زون کی لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ساو ¿تھ زون کی ٹیم فاتح رہی۔ لیگ میں شرکت کے لیے دہلی سے 120 سے زائد ٹیمیں اور 1200 سے زیادہ کم عمر کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر سنجیو کھیروار، نیز میونسپل کارپوریشن کے دیگر اعلیٰ عہدیداران اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔
No Comments: