Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی تاریخ میں15 فروری تک توسیع

حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 19 فروری 2024 تک جمع کرانا لازمی

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 9 کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط 81,800 روپے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب پہلی قسط 15 فروری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں تمام ضروری اور مطلوبہ دستاویزات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی 2 تصویریں، اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 19 فروری 2024 تک جمع کرانا لازمی ہیں۔
اس سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے حج منزل میں کھولے گئے خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کے وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے مشہور کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جبکہ حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ برائے صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سروس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 19 فروری 2024 تک بدستور جاری رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *