Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سے دیشا کمیٹی کے رکن ڈاکٹر زبید الرحمن کی ملاقات

یوپی ترقیاتی کورآرڈینیشن اینڈ نگرانی کمیٹی کے تحت ترقیاتی کاموںاور عوامی موضوعات پر تبادلہ خیال

ترقیاتی عوامی منصوبوں کو لے کر دیشا کمیٹی کی میٹنگ جلد منعقد کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی

نئی دہلی /لکھنئو ،30اپریل زیرا وطن نیوز )
اتر پردیش ریاستی ترقیاتی کوآرڈینیشن اور نگرانی کمیٹی (دیشا )کے رکن ڈاکٹر زبیدالرحمن خان (ببن میا ں) نے جمعرا ت کو اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سے ان کے ودھان سبھا واقع دفتر میں اخلاقی ملاقا ت کی ۔اس دوران مختلف ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام سے جڑے اہم موضوعات پر مثبت تباد لہ خیال ہوا ۔وا ضح رہے کہ اس دیشا کمیٹی کے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صدر ہیں اورنا ئب وزیر اعلیٰ کیشو پرسادموریہ معاو ن صدر ہیں جبکہ 12ممبران پارلیمنٹ اور 9ایم ایل ایز بھی کمیٹی کے رکن ہیں ۔اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبید الر حمن خان (ببن میا ں) نے ریاستی ترقیاتی کوآرڈینیشن اینڈ نگرانی کمیٹی (DISHA) سے جڑے مدعوں پر تفصیلی تبا د لہ کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں چل رہے ترقیاتی کاموں اور عوامی مفاد سے جڑے کئی اہم مد عوں کو بھی میٹنگ میں اٹھایا گیا ۔ذرائع کے مطابق بات چیت کا فوکس ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت
اور ان کے بہتر ڈھنگ سے عملی جامہ پہنانے پر رہا ۔اس ملاقات کو ریاست میں ترقی اور عوامی مدعوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم بھی مانا جا رہا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اس دورا ن یہ بھی بھروسہ دلایا کہ دیشا کمیٹی کی میٹنگ جلد ہی منعقد کی جائے گی ،تاکہ ترقیاتی کاموں کو مزید تیزی آسکے۔
ڈاکٹر ببن میاں گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ’مدھو سودن گئو شالہ ‘کے بانی ہیں اور انہیں ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔وہ نارتھ سینٹرل ریلوے پریاگ راج اور ٹیلی فون ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں ۔وہ انڈین کشتی فیڈریشن آف انڈیا سے وابستہ رہے ہیں ۔ڈاکٹر بنن میاں کو بیرونی ممالک کی یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز چکی ہے ۔ڈاکٹر ببن میاں نے کہا کہ مرکزی سرکار اور اتر پردیش سرکار نے انہیں جو ذمے داری دی ہیں ،ان کی کوشش ہے کہ وہ ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ نبھائیں ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *