
نئی دہلی،20ستمبر (میرا وطن نیوز)
جنوبی دہلی کے بدرپور اور تغلق آباد اسمبلی حلقوں میں 11.70 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔ دہلی سرکار کے وزیر برائے سماجی بہبود و تعاون، رویندر اندراج سنگھ نے ان منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی، ایلڈر مین روہتاس بدھوری اور کونسلر منجو بھی موجود تھیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں یہ ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں، وہاں درجِ فہرست ذات کی آبادی کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ ان فنڈز کا استعمال گوتم پوری جے جے کالونی، تاج پور پہاڑی، مٹھا پور ہریجن بستی اور تغلق آباد کے ایچ-بلاک لال کنواں میں سڑکوں، گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے ان منصوبوں کے لیے فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس سے قبل کچی آبادیوںمیں عوامی سہولیات کے دس مراکز کا بھی افتتاح کیا جا چکا ہے۔
No Comments: