Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار نے آرکائیوز اور آرکیالوجی ریسرچ فیلوشپ اسکیموں کو منظوری دی

منتخب محققین کو ا25ہزار سے 50ہزار روپے ماہا نہ تک کی فیلوشپ ملے گی

نئی دہلی، 11 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے راجدھانی کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی تحقیق اور تحفظ کی حوصلہ افزائی کے لیے ’آر کا ئیول ریسرچ فیلوشپ‘ اور’آرکیالوجیکل ریسرچ فیلوشپ‘ اسکیموں کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکیمیں دہلی کی تاریخ کو تحقیق پر مبنی اور مستند شکل میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک کے محققین اور آنے والی نسلوں تک اس کی وسیع رسائی کو بھی یقینی بنائیں گی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دہلی نہ صرف ملک کی راجدھانی ہے بلکہ ہزاروں سال کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کی متحرک وارثت بھی ہے۔ اس انمول ورثے کو آئندہ نسلو ں تک محفوظ کرنا، سائنسی مطالعہ، منظم دستاویزات اور منتقلی سرکار کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے دونوں فیلو شپ اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرکائیول ریسرچ فیلو شپ کے تحت ہر سال 15 فیلو کا تقرر ایک سال کی مدت کے لیے کیا جائے گا۔ منتخب محققین کو ان کے کام اور قابلیت کے لحاظ سے 25ہزار سے 50ہزار روپے ماہا نہ تک کی فیلوشپ ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’آرکیالوجیکل ریسرچ فیلو شپ‘ کے تحت ہر سال 12 فیلو کا تقرر کیا جائے گا، جنہیں ایک سال کے لیے 25 ہزار سے 50 ہزار روپے ماہانہ فیلو شپ دی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *