
نئی دہلی، 22 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے 69 ویں دولتِ مشترکہ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) سے متعلق مصروفیات کے سلسلے میں ساؤ پالو کے اپنے مطالعاتی دورے کے دوران، ساؤ پالو ریاست کے وائس گورنر شری فیلیسیو راموتھ کے ساتھ ایک خوشگوار اور بامقصد ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جمہوری اداروں، حکمرانی کے نظام اور بھارت و برازیل کے لیے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وجیندر گپتا اور شری فیلیسیو راموتھ نے بھارت اور برازیل دونوں ممالک میں انتخابی عمل اور جمہوری اداروں کے فعالیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاستی سطح کی حکومتوں کے طریقہ کار اور ان ادارہ جاتی ڈھانچوں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ذریعے منتخب نمائندے اور انتظامیہ مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
اس بات چیت میں ہندوستانی اور برازیلی ریاستوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور تجربات کے تبادلے کے امکانات کا بھی احاطہ کیا گیا، جس میں حکمرانی، قانون سازی کے طریقہ کار اور جمہوری شمولیت سے متعلق خیالات کے تبادلے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ شری گپتا نے کہا کہ پارلیمانی اور ادارہ جاتی تبادلے مختلف جمہوری نظاموں کو ایک دوسرے کے تجربات اور کام کرنے کے طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ ملاقات 69 ویں دولتِ مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے دوران وجیندر گپتا کے وسیع تر دورہ جاتی پرو گرام کا حصہ تھی، جس میں انہوں نے پارلیمانی جمہوریت، سب کی شمولیت، جوابدہ حکمرانی اور قانون ساز اداروں کو درپیش عصری چیلنجوں سے متعلق مباحثوں میں حصہ لیا۔ ساؤ پالو کے وائس گورنر کے سا تھ یہ ملاقات اسپیکر گپتا کی ان کوششوں کی بھی عکاس تھی جن کا مقصد روایتی پارلیمانی فورمز سے ہٹ کر مکالمے اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
No Comments: