
نئی دہلی، 12 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو دہلی سکریٹریٹ میں منعقدخصوصی تقریب کے دوران مالویہ نگر (حوض را نی) میں زبردست آتشزدگی اور ساکیت (سیدالجب) میں المناک عمارت کے گرنے میں جان گنوا نے والے شہریوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی حفاظت کرنے والے بہادر شہریوں، پولیس اہلکاروں، انتظامی اہلکاروں اور امدادی کارکنو ں کو21ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد سے نوازا۔تقریب میںمالویہ نگر کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے اور چھتر پور کے ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور موجود تھے۔
تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے ریاض الدین منصوری کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا جنہوں نے حوض رانی آتشزدگی کے دوران ہمت اور دماغ کی موجودگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی جانیں بچانے کے لیے گدے بچھائے۔ ان کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انہیں 21 ہز ار روپے کا چیک بطور مراعات پیش کیا، اس کے علاوہ ان کے استعمال کردہ گدوں کی قیمت کی ادائیگی بھی کی۔ دونوں حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
مرحوم کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوگوار خاندانوں سے گہر ے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دہلی سرکار ان واقعات میں جان سے ہاتھ دھو نے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کرے گی۔ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ امدادی اور مالی امداد کی تقسیم کو فوری، شفاف اور مقررہ وقت پر یقینی بنائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد مل سکے۔
اس موقع پر ساکیت عمارت حادثے کے دوران راحت اور بچاو ¿ کے کاموں میں اہم کردار ادا کرنے وا لے افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں چندر پرکاش ،ا رتیش کمار شرما، منیش کمار، وویک شاکیا، انگد مینا ، کپل گری، ہرجیت کمار،ڈاکٹر رفیق خان، اسرار خان، کمل کمار، ششی کمار، پون کمار، راکیش کمار ، سنجے گوئل، شیو کمار، گووند، کنال، محمد اویش، محمد افضل، محمد انیس، عامر خان، وسیم راجہ، محمد صہیب الدین، محمد صہیب خان، ریاض ، دنیش، کرتار،راجویر، دیش راج، وسیم خان گوری اور راجپال شامل ہیں۔
No Comments: