Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتانے جے پی سی کے ارکان سے ملاقات کی

’ون نیشن ون الیکشن‘ ملک کی جمہوریت کو مزید مضبوطی ملے گی

نئی دہلی ،یکم جولائی (میرا وطن نیوز)
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے پی پی چودھری کی سربراہی میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ارکان سے بدھ کو دہلی سیکریٹریٹ میں آئین ( 129ویں ترمیم) بل 2024 اور یونین ٹیریٹری لاز (ترمیمی ) بل 2024 پر مطالعاتی دورے کے لیے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ ایکس پر پوسٹ کرکے یہ معلومات شیئر کیں۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’ون نیشن ون الیکشن‘ ہندوستان کی جمہوریت کو مزید مضبوط ، منظم ، موثر اور مستحکم بنانے کی سمت میں ایک اہم اصلاحات ہے۔ اس سے وقت، پیسہ اور وسائل کی بچت ہوگی ، او ر حکمرانی میں تسلسل اور کارکردگی کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکارہر اس اصلاحات کی حما یت کرتی ہے جو گڈ گورننس کو فروغ دیتی ہے ، انتظامی کارکردگی کو مضبوط کرتی ہے اور جمہوری نظام کو مضبوط کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *