Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلی سنیترا پوار کی جیت پر دہلی دفتر میں منا یا گیاجشن

دہلی این سی پی صدر ویریندر سنگھ کی قیادت میں ریاستی دفتر میں مٹھائی تقسیم

نئی دہلی 4مئی (میرا وطن نیوز )
مہاراشٹر میں بارامتی اسمبلی ضمنی انتخاب میںسنیترا اجیت پوار – نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار خیمہ ) کی نمائندگی کرنے والی امیدوار اور مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی کارکردگی میں، سنیترا پوار نے تمام سابقہ ریکارڈز کو توڑ دیا، جس میں 2019 میں ان کے شوہر اجیت پوار کی طرف سے قائم کردہ جیت کا مارجن بھی شامل ہے۔
مہاراشٹر میں بارامتی اسمبلی ضمنی انتخاب میں این سی پی (اجیت پوار دھڑے) کی نمائندگی کرنے والی امیدوار اور نائب وزیر اعلی سنیترا پوار نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی جیت کے بعدمہاراشٹر سمیت ملک کی راجدھانی دہلی میں پارٹی کارکنان نے جشن منایا ۔اس دوران این سی پی دہلی پردیش دفتر میں ریاستی صدر ویریندر سنگھ کی قیادت میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر ریاستی عہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ریاستی صدر ویریندر سنگھ این سی پی نمائندگی کر رہی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کی جیت کو عوامی کی جیت قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں اب پارٹی مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *