
نئی دہلی، 5 اگست(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں ’دہلی از آف ڈوئنگ بزنس بل 2026‘ کے مسودے پر غور کیا گیا۔ مجوزہ قانون کا مقصد دہلی کو ملک میں کاروبار قائم کرنے اور چلانے کے لیے سب سے آسان اور سرمایہ کار دوست ریاست بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس قانون کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ، صنعتوں کی توسیع اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور کابینہ کی منظوری کے بعد اس بل کو آئندہ کارروائی کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ قانون حکومت ہند کی کمپلائنس ریڈکشن اینڈ ڈی ریگولیشن انیشی ایٹو (مرحلہ دوم) اور جن وشواس بل 2023 کے تصور کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد کاروباری ضابطوں کو آسان اور شفاف بنانا ہے۔
اس بل کے تحت کاروبار سے متعلق مختلف منظوریوں، رجسٹریشن، لائسنس، این او سی اور دیگر اجازت ناموں کے لیے مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے سنگل ونڈو سسٹم قائم کیا جائے گا، جہاں ایک ہی آن لائن پورٹل کے ذریعے زیادہ تر سرکاری خدمات دستیاب ہوں گی۔
No Comments: