
نئی دہلی،15جولائی (میرا وطن نیوز )
بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن کی 12 وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 زونوں میں سے 10 کو حاصل کیا۔ اس سے پہلے، بی جے پی کے پاس 8 زون تھے، جبکہ آپ کے پاس 4۔ بدھ کوہوئے انتخابات میںبی جے پی نے واضح برتری قائم کی اور 10 زو نو ں میں چیئرپرسن کے عہدے حاصل کئے۔ آپ صرف دو زون روہنی اور قرول باغ جیتنے میں کامیا ب ہوئی،کئی زونز میں بلامقابلہ انتخابات ہوئے جبکہ دیگر میں سخت مقابلہ ہوا۔بہر حال ان نتائج کو ایم سی ڈی کی مستقبل کی حکمت عملی اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارد گرد کی سیاست کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
بی جے پی کی کارکردگی کے بارے میں: کیشو پورم، نجف گڑھ اور سنٹرل زون میں چیئرپرسن، ڈپٹی چیئر پرسن، اور اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے عہدوں کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ شاہدرہ ساو ¿تھ زون میں یشپال سنگھ نے 24 میں سے 18 ووٹ حاصل کرکے چیئرپرسن کا عہدہ حاصل کیا۔ شاہدرہ نارتھ زون میں پنکج لوتھرا اور برجیش سنگھ کو 20-20 ووٹ ملے۔ جنوبی زون میں دھرم ویر سنگھ اور ممتا یادو نے 12 سے 10 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ نریلا زون میں جنتا دیوی کو 13 ووٹ ملے اور سول لائنز میں گلاب سنگھ راٹھور کو 11 ووٹ ملے۔ سٹی-ایس پی زون میں، اوشا شرما نے 7-5 کے فرق سے فتح حاصل کی۔ ویسٹ زون میں، ہریش اوبرائے نے 14-11 کے فرق سے چیئرپرسن کا عہدہ جیتاہے۔
No Comments: