Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

مندر میں اسٹیج گرنے سے ایک خاتون کی موت،دیگر 17زخمی

جس وقت اسٹیج گرا اس وقت گلوکار بی پراک اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے

نئی دہلی :دہلی واقع کالکاجی مندر کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسٹیج گرنے کے بعد مندر کے احاطے میں زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ اس پروگرام میں تقریباً 1600 لوگ موجود تھے۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ 27 اور 28 جنوری کی رات کا ہے جب کالکاجی مندر کے احاطے میں ’جاگرن‘ کا پروگرام چل رہا تھا۔ جس وقت اسٹیج گرا اس وقت گلوکار بی پراک اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے لکڑی اور لوہے کے فریم سے بنا اسٹیج ٹوٹ کر گر گیا۔ اسٹیج گرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ایک دوسرے پرگرگیے جس میں ایک خاتون کی دب کر موت ہوگئی جبکہ 17 لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *