Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے نندنگری میں مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

مقتول محمد ایسان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،گنیش پنڈال سے پیسوں کی چوری کا الزام

نئی دہلی: دہلی کے نندنگری علاقے میں ایک معذور مسلمان کو پلر سے باندھ کراتنی بے رحمی سے پیٹا گیا کہ اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔ مقتول کی شناخت محمد ایسان کے طورپرکی گئی ہے جو ذہنی طورپرفِٹ نہیں ہے۔واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
الزام عائد کیا جارہا ہے کہ نوجوان گنیش پنڈال سے پیسوں کی چوری کی کوشش کررہا تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ وہ پرساد لینے آیا تھا اسی لئے اسے پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا۔ ویڈیو میں کئی لوگ متاثرہ کو لاٹھیوں سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کی شناخت کی جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *