Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں صرف مئی مہینے میں ہی 157 نامعلوم بے گھر افراد گرمی کی وجہ سے ہلاک

ریکھا سرکار کاشدید گرمی سے بچاو ¿ کےلئے ’سمر ایکشن پلان‘ مکمل طور پر نا کا م ثابت :یادو

نئی دہلی، 30 مئی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی شدید گرمی اور مسلسل بڑ ھتے ہوئے درجہ حرارت سے دہلی کے شہریوں کوبچانے کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ دہلی سرکاراصل میں راجدھانی میں تقریباً3لاکھ بے گھر اور بے سہارا باشندوں کو اس شدید گرمی سے بچانے کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کیے ہیں،کیونکہ سرکار کا شدید گرمی سے بچاو ¿ کے لیے ’سمر ایکشن پلان‘ مکمل طور پر نا کا م ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی بھر میں 157 نامعلوم بے گھر افراد مئی 2026 میں پہلے ہی شدید گرمی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں – ایک ایسا بحران جس سے دہلی کی وزارت صحت پوری طرح سے غافل دکھائی دیتی ہے۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بڑے اسپتالوں بشمول ایمس، صفد ر جنگ، رام منوہر لوہیا اسپتال، اور ایل این جے پی کے باہر رات کے وقت شدید گرمی کے درمیان کھلے میں سونے پر مجبور دیکھنا دل کو دہلا دینے والا منظر ہے جبکہ اسپتال میں داخل اپنے رشتہ داروں کا بے بسی سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ بیت الخلا یا پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ چند عوامی بیت الخلاءجو موجود ہیں یا تو خستہ حالت میں ہیں یا بند پڑے ہیں۔ ایک آزاد فیلڈ آڈٹ رپور ٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی سے متاثرہ 97.01 فیصد افراد فٹ پاتھوں پر پڑے پائے گئے جنہیں اسپتال کی آو ¿ٹ ریچ ٹیموں سے کوئی طبی امداد یا دیکھ بھال نہیں ملی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *