
نئی دہلی، 22 اگست(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میںسوائن فلو کے 114 کیسز رپور ٹ ہوئے، را جد ھانی میں ریکارڈ شدہ کیسوں کی کل تعداد 1,777 سے تجاوز کر گئی ہے۔ خاص طور پر، صرف 6 اگست کے بعد کے 14 دنوں میں 344 کیس رپورٹ ہوئے۔ مزید برآں، سرکار نے ان مریضوں کی تعداد کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جو اسپتال نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دور ان سوائن فلو کے صرف 229 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اس سالراجدھانی میں سوائن فلو کے کیسز 2025 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں آٹھ گنا بڑھ گئے ہیں جو کہ شہر کے رہائشیوں کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ یہاں تک کہ ایمس اسپتال کے ماہرین نے بھی انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے معا ملات کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارتمام محاذوں پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ جہاں صحت کی سہولیات اور بیماریوں سے بچاو ¿ کی ذمہ داری منتخب سرکارپر عائد ہوتی ہے، وہیں ریکھا گپتا سرکارنے دہلی کے 1.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مکمل طور پر فراموش کر دیا ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظا ہر کیا کہ سوائن فلو کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد – جو اب سینکڑوں میں ہے – دہلی میں وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں، عملے، آلات اور ادویات کی کمی بی جے پی سرکارکے نمائندوں کے ذریعہ ضروری دوائیوں کی خریداری سے متعلق 650 کروڑ روپے کے گھپلے کی وجہ سے ہے۔
No Comments: