قومی خبریں

خواتین

جب ہم روزگارکی بات کرتے ہیں تو وہ ہندو مسلم کی بات کرتے ہیں۔تیجسوی

بہار میں حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کے مطالبے پرنائب وزیر اعلیٰ کا ردعمل

پٹنہ: مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے یوپی کی طرز پر بہار میں حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کے مطالبے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ لوگوں کا پیٹ نوکریاں دینے سے بھرے گا، ترقی کرنے سے بھرے گا۔ مندر مسجد کرنے اور مندر میں گھنٹہ بجانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
جب پٹنہ میں صحافیوں نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کے بارے میں پوچھا تو تیجسوی نے کہا کہ یہ لوگ صرف ہندو اور مسلمان کرتے ہیں، ان میں اور ہم میں یہی فرق ہے۔ جب ہم روزگار اور ترقی کی بات کرتے ہیں تو وہ ہندو مسلم، مندر مسجد کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف ہندو مسلم پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ یوپی سے لوگ روزگار کے حصول کے لیے بہار آ رہے ہیں۔
دراصل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ایک خط لکھ کر بہار میں حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے یوپی کی طرح بہار میں بھی حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ خدشہ بے بنیاد نہیں کہ حلال سرٹیفیکیشن اور کاروبار کے پیچھے کوئی بڑی سازش ہے۔ ہندوستان جیسی سیکولر جمہوریت میں حلال کاروبار نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ غداری بھی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *